فضل الرحمن چوروں کو بچانے نکلے ہیں، حلیم عادل

220

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پاناما لیکس کے چور اور براڈشیٹ کے چوروں کو بچانے کے لیے میدان میں نکلے ہیں ،اس وقت پریشر ہے کہ این آر اودلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سب چوروں سے پیسے ریکور کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈر تقاریر کر رہے ہیں، کسی کو این آر او چاہیے تو کسی کو ملک کی ترقی نہیں دیکھی جاتی ہے ،یہ کرپٹ ٹولا ملک کو ترقی یافتہ نہیں دیکھ سکتا۔ پاناما پیپرز نے نواز شریف اور خاندان کو بے نقاب کیا تھا یہ پاناما پیپر ہمارا نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ کی رپورٹ پرویز مشرف نے منگوائی تھی جس سے یہ لوگ این آر او لیکر باہر گئے تھے ، تحریک انصاف پی پی کی سندھ میں کرپشن بے نقاب کرتی رہے گی۔