ـ17 اہلکاروں کی خدمات دوبارہ سیکورٹی زون کو دینے کیلیے درخواست

225

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) 17افسران و اہلکاروں کی خدمات دوبارہ سیکورٹی زون کو دینے کے لیے درخواست دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی رینج میں سیکورٹی افسران و اہلکاروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آؤ ٹ ڈیوٹی دینے والے 17 افسران و اہلکاروں کی خدمات دوبارہ سیکورٹی زون کو دینے کے لیے درخواست دے دی گئی۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی عدیل چانڈیو کی جانب سے ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کو مراسلہ لکھا گیا ہے کہ سیکورٹی زون ون اور ٹو کراچی رینج میں افسران و اہلکاروں کی کمی ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ 17 پولیس افسران و اہلکار سابق چیف سیکرٹری، سابق پولیس افسر اور ریٹائرڈ ججوں کی ڈیوٹی پر مامورہیں ان کی سیکورٹی پر مامور 17 آؤ ٹ ڈیوٹی دینے والے افسران و اہلکاروں کو دوبارہ سیکورٹی زون میں بھیجا جائے اور اس کمی کو پورا کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔ جن افسران و اہلکاروں کی خدمات واپس مانگی گئی ہیں ان میں 3سب انسپکٹرز، 2 اے ایس آئیز، 4 ہیڈکانسٹیبلز اور 8 اہلکار شامل ہیں۔