سینیٹر مشتاق احمد خان کورونا سے صحت یاب ہوگئے

939

پشاور: امیر جماعت اسلامی خبیر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ (پی سی آر) منفی آگیا ہے اور وہ خیریت سے ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہوئے لکھا کہ “میں اپنے رب کریم کا ہے حد شکر گزار ہوں کہ اسکی بے پایاں رحمتوں سے میں صحتیاب ہو گیا۔”

مشتاق احمد خان نے بتایا کہ آئسولیشن سے نجات جیل سے رہائی جیسی ہے۔ کل سے اپنے معمولات ہلکے پھلکے انداز سے شروع کروں گا۔