اوگرا کی سمری وزیر اعظم کو ارسال کردی گئی

169

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی متوقع ہے۔ وزارت خزانہ نے اوگرا کی تجاویز پر مبنی سمری وزیر اعظم کو ارسال کردی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 سے 15 روپے فی لیٹر اضافی کی تجویز دی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

گزشتہ ماہ بھی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ تجویز کیا تھا۔ حکومت نے گزشتہ ماہ 2 سے 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔