انڈونیشیا میں زلزلے نے تباہی مچا دی

303

انڈونیشیا میں زلزلے نے تباہی مچا دی۔عمارت گرنے اور دیگر واقعات میں 34 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوگئے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا کے شمال مشرقی علاقے میں زلزلہ آیا۔ زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مشرقی شہر میجنی سے 6 کلو میٹر دور تھا۔

حکام کے مطابق زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جس سے 15 ہزار افراد بےگھر ہوگئے۔ ایک اسپتال کی عمارت گرنے سے کئی مریض اور ڈاکٹر ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

انڈونیشین حکام کے مطابق زلزلے سے گورنر آفس اور ایک دفتر کو بھی نقصان پہنچا۔