دھاندلی زدہ جعلی حکومت عوام پر مسلط ہے،احسن اقبال

284

لاہور: مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے قیادت کوعوام کے سروں پر مسلط کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کا تجربہ کرتے ہوئے حکمرانوں کو عوام کے سروں پر مسلط کردیا گیا جس کا جواب عوام نے 2020 میں گلگت بلتستان کے انتخابات میں دے دیا ہے جہاں تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت کواتنی کم نشستیں حاصل ہوئیں،قوم قانون سازوں سے ووٹ کا تحفظ چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں عوام کی رائے کو اہمیت نہیں دی جاتی اس کی سالمیت خطرے میں پڑجاتی ہے۔ ماضی میں ووٹ کو عزت نہ ملنے کے سبب ہی پاکستان دولخت ہوا تھا مگر افسوس کہ ہم نے اس بھیانک تجربے سے کچھ نہیں سیکھا۔