ٹرمپ کا مواخذہ اور جوبائیڈن کی حلف برداری کے لیے سخت سیکیورٹی نافذ

248

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے اور نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری پر بڑی تعداد میں سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے.

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے اور نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری پر امریکی پارلیمنٹ کے اندراور باہر نیشنل گارڈز تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ واشنگٹن کی سڑکوں پر بھی نیشنل گارڈز تعینات کردیے گئے ہیں.

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کی امریکیوں سے پرامن رہنے کی اپیل

رپورٹس کے مطابق ممکنہ ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات اور کیپیٹل ہل کی قریبی سڑکیں بند کردی گئیں، نئی رکاوٹیں لگادی گئیں اور امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن کی حلف برداری سے پہلے واشنگٹن میں 10ہزارنیشنل گارڈزتعینات کردیے گئے ہیں.