ٹرمپ کی امریکیوں سے پرامن رہنے کی اپیل

263

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو تشدد سے گریز اور پرامن رہنے کی اپیل کردی.

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے تشدد سے گریز رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کا کوئی جواز اور کوئی معافی نہیں، مزید مظاہروں کی رپورٹس پرکہنا چاہتا ہوں کہ کسی قسم کی قانون شکنی نہ کریں، جذبات قابو میں رکھیں.

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹل ہل عمارت پر حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا.

یہ بھی پڑھیے: امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی قرارداد منظور

دوسری جانب سینیٹ ری پبلکن رہنما میک کونیل کا کہنا ہے کہ مواخذے سے متعلق اپنے ووٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا لیکن امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن حلف برداری سے پہلے سنجیدہ کارروائی کا امکان نہیں اور ٹرمپ کی مدت صدارت کے خاتمے سے پہلے سینیٹ صاف وسنجیدہ ٹرائل نہیں کرسکتی.

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی نومنتخب صدرجوبائیڈن کی جیت کی توثیق کے بعد ڈونلڈٹرمپ کے حامی بے قابو ہوگئے تھے اور بڑی تعداد میں رکاوٹیں اور سیکیورٹی حصار توڑ کر امریکی پارلیمنٹ کی عمارت کیپٹل ہل میں لاٹھی ڈنڈے اور جھنڈے لیے ایوان میں گھس گئے تھے، توڑ پھوڑ اور پولیس سے جھڑپوں کے دوران 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔