بڑے بلبلے کے اندر 783 بلبلے پھلا کر نیا ریکارڈ قائم

420

تائیوان میں ایک شخص نے بڑے بلبلے کے اندر 783 چھوٹے بلبلوں کو پھلا کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔

چانگ یوتے نے تائیوان میں 783 چھوٹے بلبلوں سے ایک بڑا بلبلا بھردیا۔

چانگ نے ایک بڑے بلبلے میں سب سے زیادہ بلبلے پھلا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کی ہے جس کی ویڈیو بھی گنیز ورلڈ ریکارڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چانگ نے صابن کے جھاگ سے سب سے زیادہ اچھلنے والے بلبلے کا گینز ریکارڈ قائم کیا تھا۔