صادق اور امین کی جعلی سند رکھنے والے سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا، مریم نواز

359
اتحادیوں کی منت سماجت کرنے سے حکومت کی نا اہلی ثابت ہوتی ہے، مریم نواز

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ صادق اور امین کی جعلی سند رکھنے والے سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ صادق اور امین کی جعلی سند رکھنے والے سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا،کہتا ہے واردات میں نے نہیں میرے مقرر کردہ ایجنٹوں نے کی ہے(فوج جانتی ہے کہ) سات سالوں سے کھٹائی میں پڑی اس شرمناک واردات کا فیصلہ ہوگیا ہے،اب تحریری فیصلہ باقی ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہم 19 جنوری کو حساب مانگنے آرہے ہیں انشااللہ۔