بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

81

راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سےایک بار پھر لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا 28 سال کا سپاہی نبیل لیاقت شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار نبیل لیاقت کا تعلق گوجرخان سےتھا۔