نیب کے سامنے کبھی پیش نہیں ہونگا،مولانا فضل الرحمن

698
مولانا فضل الرحمن کی کال کے بعد ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے

لورالائی: جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نیب کو سرے سے ہم تسلیم ہی نہیں کرتے ،نیب کے سامنے کبھی پیش نہیں ہونگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا نا فضل الرحمن نے کہا کہ  پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ہم سب ایک پیج پر متحد ہیں،استعفے دیکر فی الحال حکومت کے ہاتھ مضبوط نہیں کرسکتے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ 31 جنوری تک وزیر اعظم مستعفی نہ ہوئے تو پی ڈی ایم اپنی حکمت عملی کا اعلان کریگی، عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے طلب کرنے کے باجود کیوں پیش نہیں ہو رہے، جس سے لگتا ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ نیب جعلی حکومت کا ادارہ ہے جو اصل حکومتی وزراءکو چھوٹ دیکر انھیں بیرون ملک فرار کرادیتا ہے جبکہ ملک کے باعزت سیاسی رہنماوں کی پگڑیاں اچھالنے اور انھیں بدنام کرنے پر تلا ہوا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ  احتساب سے کھبی نہیں بھاگے لیکن یکطرفہ احتساب کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے ملک میں میڈیا کو آزادی سے کوریج سے روکھا جارہا ہے۔