بی ایس کے طالب علموں کے لئے ایچ ای سی  کی پالیسی میں تبدیلی

468

ہائیرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )نے  بی ایس پاس طالب علموں کے لئے پالیسی میں تبدیلی کی ہے جس سے بی ایس پاس طلبہ پی ایچ ڈی پروگرام میں بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔    

ایچ ای سی کی نئی پالیسی کے مطابق،یکم جنوری 2021 سے بی ایس پاس کرنے والے طلبہ براہ راست پی ایچ ڈی پرگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

ایچ ای سی کی اس نئی پالیسی نے کسی مخصوص پی ایچ ڈی  پروگرام میں  داخلے کی درخواست دینے کے لئے متعلقہ  شعبہ میں  سابقہ  قابلیت رکھنے  کی ضرورت  کو بھی ختم کردیا ہے۔

ایچ ای سی کی نئی پالیسی کے مطابق پی ایچ ڈی کی کم سے کم مدت تین سال جبکہ زیادہ سے زیادہ مدت آٹھ سال ہوگی۔

پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونے یا خلاف ورزی کی صورت میں ایچ ای سی یونیورسٹیوں کے خلاف کارروائی کرےگا۔

واضح رہے کہ ایچ ای سی نے اس پالیسی سے متعلق  اب تک کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا ہے۔جبکہ آل پاکستان  یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن  نے ایچ ای سی کی اس نئی پالیسی کو مسترد کردیا ہے۔