مالی میں دھماکہ، اقوام متحدہ کے 4 امن فوجی ہلاک، 5 زخمی

389

مالی میں اقوام متحدہ کے چار امن فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے.

غیر ملکی خبررساں ادارے نے اقوام متحدہ کے حوالے سے بتایا کہ مطابق  نے بتایا کہ وسطی مالی میں امن فوجی دستے کا ایک قافلہ دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گیا جس میں 4 فوجی ہلاک ور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ٹمبکٹو کے علاقے میں بمبارا موؤدی قصبے کے شمال میں 20 کلومیٹر کے فاصلے پر یہ حملہ کس نے کیا ہے۔ اس علاقے میں القاعدہ اور دولت اسلامیہ سے وابستہ عسکریت پسند گروپ سرگرم عمل ہیں۔

واضح رہے کہ مالی میں اقوام متحدہ کے مشن کو منسما MINUSMA کے نام سے جانا جاتا ہے۔  منسما کے پاس کے مالی کے شمال اور وسط میں مسلح گروہوں کے تشدد پر قابو پانے کے لئے 13،000 سے زائدہ فوجی موجود ہیں۔ اس مشن نے 2013 کے بعد سے اب تک تقریبا 230 ہلاکتیں ریکارڈ کیں جو اقوام متحدہ کے باقی تمام امن مشن کے ریکارڈ سے زیادہ ہیں۔