لوٹ مار کرنا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی پرانی عادت ہے، فردوس عاشق

524

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کرنا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی پرانی عادت ہے،جمہوریت کی گاڑی حکومت چلا رہی ہے،اپوزیشن کی گاڑی کاپہیہ پنکچرہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ کل کے شیر آج گیڈر بنے ہوئے ہیں، کرپشن کنگ کے چیلے یہاں واویلا کر رہے ہیں،اپنی ٹانگوں اوربیساکھیوں پر کھڑے ہونےوالوں کاکوئی مقابلہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ سابق حکمرانوں نےایسا ایک اسپتال نہیں بنایاجہاں انکااپنا علاج ہوسکے، کرپشن کنگ ملک سے باہر مزے کر رہے ہیں، کل کے شیر آج گیڈر بنے ہوئے ہیں۔