وزیر ریلوے کے ملازمین کے لیے بری خبر، اوور ٹائم ختم

633

پشاور: وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ملازمین 70 کروڑ اوور ٹائم لے رہے ہیں، ریلوے میں اب کسی کو اوور ٹائم نہیں لینے دوں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے ریلوے  نے کہا کہ ریلوے نے گذشتہ 6ماہ میں 20ارب روپے کا نقصان کیا،ریلوے کی رگوں میں خون نہیں رہا، اب ریلوے میں قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نےمزید کہاکہ محکمہ ریلوے میں اوور ٹائم کے لیے افسران کو رشوت دی جاتی ہے، ریلوے یونین سے بلیک میل نہیں ہوں گا، ملازمین کو کچی جھونپڑیوں سے نکال کر ہائی رائز بلڈنگز میں منتقل کریں گے۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میرا کوئی کاروبار نہیں، اپوزیشن لیڈر کا اللہ بیٹرا غرق کرے ملک کو لوٹا ہے،سینیٹ سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہوگی، مولانا فضل الرحمن کے بھائی کو سینیٹ ٹکٹ کے لیے کوئی گاڑی نہیں دی۔