تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق  فیصلہ کل ہوگا

705

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے وزرائے تعلیم و صحت کا اجلاس کل طلب کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ  خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلیں لیکن طلبہ کی صحت اولین ترجیح ہے ،اسکول کھولیں یا نہیں اس کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ چلینج کیا ہے، جس میں درخواست گزار نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ خطر ناک ہے اورعالمی وبا کے  کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے، تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد وبا مزید پھیل سکتی ہے، آن لائن امتحانات ہی لیے جائیں۔

واضح رہے کہ ملک میں ابھی یومیہ 3ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس کی وبا کا شکار ہورہے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے جاپان میں ایک نئی وائرس کا انکشاف کیا ہے جو گزشتہ وائرس کے مقابلے میں زیادہ خطر ناک ہے۔