پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا

900

اسلام آباد: پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے، جس کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کے زیرصدارت ہوا، جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ پاکستان میں جمادی الثانی 1442 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یکم جمادی الثانی 15 جنوری بروز جمعہ ہوگی۔