کورونا: اسکولوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل ہوگا،مراد راس

72

لاہور: صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ اسکولوں  میں کورونا ایس او پیز  پر سختی سے عمل کیا جائے گا،اس ضمن میں والدین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

تفیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک وڈیو پیغام میں مراد راس کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں تعلیمی ادرے مرحلہ وار کھولے جائیں گے،پہلے مرحلہ میں18 جنوری سے سیکنڈری کلاسز ،دوسرے میں پرائمری جبکہ یکم فروری سے تمام جامعات میں تعلیمی سلسلے کا آغاز کردیا جائے گا۔تعلیمی اداروں میں کورنا اایس او پیز پر پہلے سے زیادہ سختی سے عمل  کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔والدین سے گزارش ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے بچوں  کو اسکول بھجیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی تعلیمی اداروں  میں دوسری جگہوں کی نسبت  سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز پر عمل کیا گیا تھا ،جو لوگوں کے لیے ایک مثال ہے،امید ہے آئندہ بھی اس چیز کا خیال رکھا جائے گا.

واضح رہے کہ حکومت نے گذشتہ سال   26 نومبر کو ملک میں کورونا   کیسز میں اضافے کے  سبب تعلیمی ادارںمیں تعطیلات کا اعلان کیا تھاـ 4 جنوری کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا،حکومت بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی جبکہ اسکول کھلنے سے پہلے  کورونا کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔