ارطغرل سیریز: مزید دو کرداروں کی پاکستان آمد

86

اسلام آباد: مشہور زمانہ ترک سیریل  ارطغرل غازی کے کردار  نیورٹن آکا(بامسی) اور آئبیرک پیکن (آرتک بئی) تین روزہ دورِ پر  پاکستان  پہنچ گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار  ترک وزیرِ خارجہ میلوٹ کاوسگولو کے  20 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔جہاں وہ  پاکستان کی سیاسی  اور شوبز انڈسڑی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے   ملاقاتیں کریں گے جبکہ  اس دورے کے دوران  ترک وزیرِ خارجہ  کی اپنے پاکستانی ہم منصب  شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات متوقع ہےـ  صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ترک وزیر  خارجہ  کی عالمی امن اور پاک ترک تعلقا ت  کو بہتر بنانےکی کاوشوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اعلی  سول ایوارڈ ہلالِ پاکستان سے بھی نوازے گیں۔

واضح رہے کہ ارطغرل سیریز میں کام کرنے والے اداکاروں کا یہ چوتھا دورہ ہے۔ اس سے قبل اینگن التن ،کیوٹ کیتن،اور جلال عل  بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ حال ہی میں ارطغرل سیریز میں عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے جلال عل  نے پاکستان کا دور ہ کیا ہے جہاں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سےبھی ملاقات کی تھی اور جبکہ عمیر ثناء فاؤنڈیشن  تھلیسمیا  ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے  خون کا عطیا بھی دیا تھا۔