شادی کی گمشدہ انگوٹھی 18 سال بعد جوڑے کو مل گئی

594

کیلیفورنیا کے ایک شہری نے مقامی پبلک پارک میں خزانہ کا شکار کرتے ہوئے شادی کی ایک انگوٹھی دریافت کی جو 18 سال قبل کی ہے۔

روکسانا ناپولی نے بتایا کہ ان کا شوہر ڈیو 1993 کی شادی کے 10 سال بعد ڈاکٹر رچرڈ ایچ ریوکس میموریل پارک میں اپنے بیٹے کے ساتھ کیچ کھیل رہا تھا جب اس کے انگلی سے شادی کی انگوٹھی گر گئی۔

شوہر ڈیو ناپولی نے کہا کہ اس نے پارک کی تلاشی لی لیکن وہ اس کو تلاش نہیں کرسکا۔ ڈیو نے کہا کہ یہ سوچ کر کہ ہمیں یہ کبھی نہیں ملے گی ، میں اور میری اہلیہ ایک اور انگوٹھی خریدنے نکل گئے۔

اس جوڑے نے بتایا کہ انہیں حال ہی میں والنسیا کے ایک شخص کی طرف سے ایک فون کال موصول ہونے پر حیرت ہوئی جو صرف جانی پی کے نام سے شناخت ہونا چاہتا تھا۔

اُس نے ہم سے کافی سوال پوچھے جس کے بعد اُس نے بتایا کہ اُسے ایک انگوٹھی ملی ہے اور اُسے لگتا ہے کہ وہ ہماری ہے۔