رات کو نیند نہ آئے تو کیا کریں؟

594

تشویش لوگوں کو بیدار رکھتی ہے. یہ کچھ مثبت بھی ہوسکتی ہیں جس کی آپ منصوبہ بندی کر رہے ہوں مثلاً سفر یا کوئی بڑا واقعہ جس کے لئے آپ کو بہت سی چیزوں کو یاد رکھنا ہو لیکن اس سے آپ کی رات کی نیند متاثر ہوتی ہے۔

دن یا شام کے وقت بیٹھ کر ان خدشات کو دور کرکے اس تشویش سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ایک نوٹ بک پکڑیں ​​اور اگلے دن کے کاموں کی فہرست بنا لیں۔ ایک حالیہ تحقیق میں پتا چلا ہے کہ مستقبل میں ہونے والے کاموں کی فہرست لکھنے سے لوگوں کو بہتر نیند دینے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ متضاد معلوم ہوتا ہے کہ امور کو ایک دن پہلے نوٹ بُک میں تحریر کرنے سے جلدی نیند آجائے گی، لیکن محققین کا یہ ماننا ہے کہ کل کے کاموں کو رات کو سونے سے پہلے کاغذ پر اتارنے کا عمل دماغ کو پریشان کُن سوچوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ سونے کی کوشش کر رہے ہیں اور آپ کا دماغ آپ کا ساتھ نہیں دے رہا تو اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ کافی جلدی سونے کیلئے لیٹ گئے ہوں۔ آٹھ گھنٹے کی نیند ضروری ہے لیکن ہر شخص کا اندرونی نظام مختلف ہوتا ہے ، کچھ لوگوں صرف چھ یا سات گھنٹے کی نیند لیتے ہیں طلب کرتے ہیں۔ جب تک کہ آپ تھک نہ جائیں اس وقت تک سوئیں نہ، یہ عمل بھی آپ کو اچھی نیند فراہم کرسکتا ہے۔