برطانوی شہری نے سموسے کو خلا میں بھیجا مگر وہ گرا کہاں؟ دلچسپ واقعہ

873

برطانیہ کے ایک ریستوران سے سموسے کو خلا میں بھیجنے کے لئے غبارے استعمال کیے گئے لیکن اس سفر کا خاتمہ حیرت انگیز طور پر فرانس میں ہوا۔

انگلینڈ کے ایک ریستوران کے مالک نیرج غدھر نے کہا کہ اُن کے دماغ میں سموسے کو خلا میں بھیجنے کا خیال آیا تھا جس سے لوگ محظوظ ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک دفعہ لطیفے کے طور پر کہا تھا کہ میں خلا میں سموسہ بھیجوں گا اور پھر میں نے سوچا کہ اس کو ان برے وقتوں میں لوگوں کے ہنسنے کے سامان کے طور پر انجام دیا جائے کیونکہ ہم خوشی پھیلانا چاہتے تھے۔

نیرج اور ان کے دوستوں نے سموسے کو غبارے سے جوڑا جس میں گو پرو کیمرہ اور جی پی ایس ٹریکر لگادیا لیکن سموسے کو ‘لانچ’ کرنے کے فورا بعد پتا چلا کہ جی پی ایس میں خرابی ہے اور وموسے کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا لیکن پھر اگلے ہی دن جی پی ایس دوبارہ متحرک ہوگیا جس پر سموسے کے فرانس پہنچنے کا انکشاف ہوا۔