چیئرمین حزب وحدت اسلامی افغانستان کی آرمی چیف سے ملاقات

378

راولپنڈی : چیئرمین حزب وحدت اسلامی افغانستان محمد کریم خلیلی نے وفد کے ہمراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے جی ایچ کیو میں  ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال اورخطے میں امن واستحکام پر بھی بات چیت  کی گئی، افغان امن عمل سے متعلق امور پر بھی زیر غور  کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ  ملاقات میں آرمی چیف نے کہاکہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے،مستحکم اور خوشحال افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔

محمد کریم خلیلی نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا تے ہوئے پاک افغان تعلقات پر آرمی چیف کے وژن کو بھی  سراہا۔