الیکشن کمیشن کا انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی کا فیصلہ

288

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخاب کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لیے انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں ضمنی انتخاب والے حلقوں کے لیے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمیں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گی۔

مانیٹرنگ ٹیمیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیجیں گی۔ الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ کو مانیٹرنگ ٹیموں سے تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام ضمنی انتخاب والے حلقوں میں  کم سے کم گریڈ 17 کے افسر کو فوکل پرسن نامزد کریں۔