پاک قطر فیملی تکافل کا یونیورسٹی آف لاہورسے معاہدہ

460

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک قطر فیملی تکافل نے اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ اسپتال کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ اسپتال اپنی نوعیت کاایک بہترین اسپتال ہے جس میں علاج معالجے کی بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔پاک قطر فیملی تکافل کے پینل میں شامل ہونے کے بعدپاک قطر فیملی تکافل کے ہیلتھ کارڈ رکھنے والے زیادہ سے زیادہ صارفین اس اسپتال کے ذریعے صحت کی معیاری خدمات حاصل کرسکیں گے۔ یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ اسپتال میں منعقدہ تقریب میں پاک قطر فیملی تکافل کے ہیڈآف میڈیکل سروسز ڈاکٹر اظہار احمد اور یونیورسٹی آف لاہور کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین اویس رئوف نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے ہیڈآف میڈیکل سروسز ڈاکٹر اظہار احمدنے کہاکہ یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ اسپتال کے ساتھ معاہدہ پاک قطر فیملی تکافل کے لیے قابلِ فخر ہے۔