واٹس ایپ میں تبدیلی: ترک کمپنی نے اپنی ایپ تیار کرلی

779

فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ میں صارفین کے لیے نئی تبدیلیاں متعارف کرانے کے بعد ترک کمپنی نے بپ (Bip) نامی اپنی ایپ تیار کرلی.

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کی سب سے بڑی موبائل نیٹ ورک کمپنی “ترک سیل” نے بِپ (BiP) کے نام سے ایک مسیجنگ ایپ بنالی۔ 24 گھنٹوں کے دوران اس ایپ کے صارفین کی تعداد 11 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ دنیا بھر میں اس ایپ کے سبسکرائبرز کی تعداد 5 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کی نئی پالیسی کیا ہے؟

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس ایپ میں خاص بات یہ ہے کہ محفوظ مسیجنگ ایپ ہے اور جیسے ہی صارف پیغام وصول کرلے گا تو بھیجنے والے کو فوری نشاندہی ہوجائے گی کہ مسیج ریسیو ہوچکا ہے۔

اس ایپ کے تحت قدرتی آفات کی صورت میں صارف کو لوکیشن سے متعلق واضح پیغام موصول ہوسکے گا جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں صارف ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور پولیس کو بروقت اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ مختلف زبانوں کے ترجمے کی سہولت بھی موجود ہے، 106 زبانوں میں موصول ہونے والے پیغام کو صارف اپنی زبان میں ترجمہ کرکے دیکھ سکے گا۔

دوسری جانب ایچ ڈی وائس اور ویڈیو کال کوالٹی کی حامل ایپ کو ترک کمپنی دنیا کے 192 ممالک میں متعارف کروانا چاہتی ہے۔