نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنا مایوس کن ہے، ہیڈکوچ

241

لاہور: قومی ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنا مایوس کن ہے.

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نےلاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنا مایوس کن ہے اور میں سیریز ہارنے پر کوئی جواز پیش کرنے نہیں آیا بلکہ ٹیم کی کارکردگی اور حقائق پر بات کرنے آیا ہوں اور نیوزی لینڈ سے شکست کی وجوہات کوسمجھنااہم ہے.

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی موجودہ ٹیم مضبوط ترین ٹیموں میں سے ہے اور کرکٹ جیسی کھیلتے آئے ہیں کارکرگی اس کے مطابق نہیں ہے، دورے پر جانے سے قبل ریگولر اوپنر فخرزمان کا ان فٹ ہونا بھی نقصان کا باعث بنا اور بابراعظم کا نہ ہونا ایسے ہی ہے جیسے نیوزی لینڈ کے پاس کین ولیمسن کا نہ ہونا ہے.

ہیڈ کوچ نے کہا کہ نیوزی لینڈ دنیا کی بہترین اور مضبوط ٹیم ہے لیکن کیویز کے خلاف جیت کیلئے بھرپورکوششیں کیں مگر توقعات پر پورا نہیں اترسکے.

مصباح الحق نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ پر کورونا کے باعث کھلاڑیوں نے پریکٹس اور ٹریننگ کا وقت قرنطینہ میں گزارا، کھلاڑیوں میں انجریز بڑھ رہی ہیں اور یہ سب موجودہ حالات کی وجہ سے ہورہا ہے جس کے باعث کیچز ڈراپ ہوئے اور بیٹنگ بھی اچھی نہیں ہوئی.