تیندوا میڈیکل کالج میں گھُس گیا

366

ہندوستان کے ایک میڈیکل کالج میں سیکیورٹی کیمروں نے ان لمحات کو ریکارڈ کیا جس میں ایک تیندوا کیمپس کی عمارت میں گھومتا پھرتا نظر آیا۔

کرناٹک کے چامراج نگر میڈیکل کالج کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک تیندوا کیمپس کی ایک عمارت میں گھوم رہا تھا اور دروازے سے باہر نکلنے سے پہلے اُس دالان سے نیچے جا رہا تھا جس سے وہ عمارت میں داخل ہوتا تھا۔

کالج کے پرسپل نے اس فوٹیج تصدیق کی کہ تیندوا عمارت میں داخل ہوا اور کالج کے عملہ نے بھی اس واقعہ کا مشاہدہ کیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ کالج شیروں کے چڑیا گھر کے ساتھ ہی واقع ہے لہذا بعض اوقات تیندوے کو کیمپس میں دیکھا جاتا ہے۔