کویت: 600 قیدیوں کی معافی کا اعلان

446

11 جنوری 2021 کی صبح 9:21 بجے سیکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کویت کے امیر نے 600 قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے القباس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ معاف کردہ 120 قیدیوں کو فروری کے شروع میں رہا کیا جائے گا جبکہ باقی کیلئے جرمانے میں کمی یا جرمانے سے چھوٹ دی جائے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ معافی وصول کرنے والوں میں سے کسی پر بھی ریاستی سیکیورٹی کے الزامات نہیں ہیں۔ رہائی کیلئے نامزد ہونے والوں کو دیگر متعلقہ حکام کے تعاون سے کویت کی وزارت داخلہ میں سپریم کمیٹی برائے امیری معافی کے سربراہ نے منتخب کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام معافی نامے میں اُن سزا یافتہ افراد کو شامل نہیں کیا گیا ہے جو وزارت داخلہ میں بدعنوانیوں میں ملوث تھے۔