چینی ویکسین پر انڈونیشیائی علما کونسل کا فتویٰ متوقع

450

انڈونیشیا کی اعلی ترین مسلم علما کونسل چینی ویکسین لگانے کے پروگرام شروع ہونے سے قبل ویکسین کے حلال ہونے سے متعلق فتویٰ جاری کرے گی۔

دنیا کا مسلم اکثریتی کا سب سے بڑا ملک انڈونیشیا نے چین سے سینوواک بائیوٹیک کی 30 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں وصول کی ہیں جسے شہریوں کو پلانے کا پروگرام 13 جنوری کو شروع کیا جانا ہے۔

تاہم تنازعہ یہ ہے کہ آیا ویکسین شریعت کی نظر میں حلال ہے یا نہیں اس پر ملک کی اعلیٰ ترین علما کونسل فتویٰ جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ 2018 میں انڈونیشی علماء کونسل (ایم یو آئی) نے خسرہ کی ویکسین سے متعلق فتویٰ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ ویکسین شریعت کے تحت منع ہے۔