4 انگلیوں پر 84 پُس اَپس، نیا عالمی ریکارڈ

320

اس دنیا میں آئے دن نت نئے ورلڈ ریکارڈز قائم ہوتے ہیں جن میں سے کچھ میں صرف ذہن کی محنت چاہیے ہوتی ہے جبکہ کچھ میں جسمانی محنت۔ جسمانی مشقت کی بات کی جائے تو حال ہی میں ہندوستان کے ایک شہری نے مشکل ترین جسمانی مشقت کے مظاہرے سے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ایک ہندوستانی ایتھلیٹ نے 4 انگلیوں کی مدد سے صرف 1 منٹ میں 85 فنگر پش اپس مکمل کرکے نیا گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کروالیا۔

سابق ویٹ لفٹنگ چیمپیئن لیتھنگم ودیاسگر سنگھ نے چار انگلیوں سے 85 پُش اپس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس سے قبل 2018 میں ہندوستان کے ساتھی دیپک شمرا نے 1 منٹ میں 4 انگلی سے 70 پش اپس لگا کے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم اس بار سنگھ نے 80 پُش اپس لگا کر اس ریکارڈ کو توڑا ہے۔