وادی ہنزہ: ونٹر فیسٹیول کا آغاز

481

گلگت: وادی ہنزہ میں ونٹر فیسٹول کا آغاز ہو گیا ہےاور شہنائی، ڈھول کی تھاپ اور آتشبازی کے مظاہرے نے خوشیوں کے رنگ ہر طرف بکھیر دیئے جبکہ پرجوش کھلاڑیوں نے برفیلے ٹریک پر آئس ہاکی اور رسہ کشی میں خوب گرمجوشی کا مظاہرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برفیلے موسم میں سیاحتی مقام وادی ہنزہ کی رونقیں دوبالا ہو گئیں ہیں جبکہ قومی ترانے سے سرمائی کھیلوں کا آغاز کیا گیا ہے اس کے بعد آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور شہنائی کی گونج اور ڈھول کی تھاپ سے سب پرجوش ہو گئے۔

ونٹر فیسٹیول آئس ہاکی ٹورنامنٹ میں مرد و خواتین کی 12 ٹیمیں اِن ایکشن ہوئیں، توازن، مہارت اور پاسنگ سے دل جیت لیے جبکہ رسہ کشی میں زور کا جوڑ توجہ کا مرکز بنا، برف پر پھسلن اور کھچائی کے ایکشن کمال تھے۔

زبردست موسم اور زورآور مقابلوں سے کھلاڑی ہی نہیں دیکھنے والے بھی پرجوش نظر آئے۔