طلبہ کی مشکلات ختم، ایچ ای سی نے دو سالہ ڈگری پروگرام کو 2022 تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی

624

پشاور: ہائیر ایجوکیشن کمیشن  پاکستان نے  ملک بھر کی تمام جامعات میں  دوسالہ بیچلرز اور ماسٹرز کے پروگرام کو 2022 تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

میڈیا  رپورٹس کے  مطابق  ایچ ای سی نے  دو سالہ  بیچلر زاور ماسٹرز  کے ڈگری پروگرامات کو جامعات میں 2022 تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی،اب طلبہ بآسانی کسی بھی شعبہ میں داخلہ لے کر بیچلر اور ماسٹر کی ڈگری حاصل کرسکتے  ہیں۔ ایک نجی  ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی نے دو سالہ ڈگری پروگرام کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے اب طلبہ کو اس حوالے  سے کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا وہ 2022 تک کسی بھی شعبے میں داخلہ لے کر بیچلرز اور  ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرسکتے ہیں.

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ایچ ای سی نے ملک بھر کی تمام جامعات کو دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے  اور آئندہ داخلے نہ دینے کے احکامات جاری کیے تھے۔اس فیصلے کے خلاف  اساتذہ اور طلبہ کی تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کا سلسلہ جاری رہا   اور ایچ ای سی کو اپنے فیصلہ واپس لینے  پر مجبور کیا گیا۔ایچ ای سی کے اس فیصلے کواساتذہ اور طلبہ خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔