ڈیجیٹل ادائیگی کےنظام’’راست‘‘ سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، گورنر اسٹیٹ بینک

511

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل بینکنگ میں تیزی سےاضافہ ہورہاہے، راست نظام سے کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

ملک کے پہلےفوری ڈیجیٹل ادائیگی کےنظام’’راست‘‘کا اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی کےنظام سےسرکاری ادائیگیوں میں غیرضروری تاخیر اورمشکلات ختم ہوں گی،نئے نظام سے بینکوں اورمالیاتی اداروں کو بھی فائدہ ہوگا۔

رضا باقر کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی 70 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھول چکے ہیں،اسٹیٹ بینک ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کی کوششیں جاری رکھے گا،وزیراعظم عمران خان نے وژن دیا ہے کہ بینک کو ہاؤسنگ قرضے کے لیے موبلائز کیا جائے۔