سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز تین روز کے لئے بند

504

کراچی: پاکستان میں ہوئے گیس بحران کے پیش نظر،سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے پیر کے روز سے تین دن کے لئےسندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ بھر میں جمعرات کے روز صبح 8 بجے سے سی این جی فراہم کی جائے گی،ایل این جی اور دیگر مقامی گیس اسٹیشنز بھی بند رہینگے۔

اس موقع پر ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ،اس سے قبل حکومت نے اعلان کیا تھا کے جنوری 2021 کے لئے 12 ایل این جی کارگوز کا انتظام کیا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کے اضافی ایل این جی کے لئے مزید کارگوز کا بندوبست کیا جارہا ہے۔جبکہ ایس ایس جی سی کو کراچی اور کوئٹہ میں گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے گیس بحران کا شدید سامنا ہے۔