ترک کمپنی نےمتبادل میسیجنگ  ایپ بناکر تہلکہ مچادیا

839

انقرہ: واٹس ایپ کی پالیسی میں تبدیلی کے بعد ترک کمپنی نے اپنی مسیجنگ ایپ بنا کر تہلکہ مچا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی پالیسی میں تبدیلی کے بعد صارفین تحفظات کا شکار ہیں ، ایسے میں ترکی میں سب سے بڑی موبائیل کمپنی ترک سیل  نےپیغام رسانی کے لیے بیپ ( بی آئی پی ) کے نام سے ایپ تیار کی ہے، جس کے صرف ترکی میں صارفین کی تعداد 24گھنٹے میں 11لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

جبکہ دنیا بھر میں بی آئی پی ایپ کے صارفین کی تعداد 5کروڑ 30لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، ترک سیل کمپنی وائس کال اور وڈیو کال  کی سروس کو دنیا میں 192ممالک میں متعارف کروانا چاہتی ہے۔

Screenshot Image

اس ایپ کی خاصیت یہ ہے کہ واٹس ایپ کی طرح  جیسے ہی پیغام کنندہ میسیج کو وصول کرے گا تو بھیجنے والے کو اس کی نشاندہی ہوجائے گی، قدرتی آفات اور ایمر جنسی کی صورت میں متعلقہ اداروں کو بروقت پیغام بھیج سکتا ہے۔

 

بی آئی پی ایپ میں مختلف زبانوں کے ترجمے کی سہولت بھی موجود ہے،106زبانوں میں موصول ہونے والا پیغام صارف اپنی زبان میں پڑھ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے واٹس ایپ نے اپنے پرائیوسی رولز میں تبدیلی کی تھی جس کے تحت اب واٹس ایپ صارفین کی معلومات فیس بک اور اس کے دیگر کمپنیوں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی، صارفین جب تک اس نئے رول کو قبول نہیں کرتے وہ واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔