جسارت لیبر فورم کے پروگرام میں سینئر مزدور رہنما پروفیسر شفیع ملک خطاب کررہے ہیں

روزنامہ جسارت کے صفحہ محنت کو مسلسل شائع ہوتے ہوئے 30 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر جسارت لیبر فورم کے زیر اہتمام ایک مذاکرہ ’’دل کی باتیں‘‘ 7 جنوری کو جمعیت الفلاح میں منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی تھے۔ جبکہ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے بانی اور ورکرز ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر شفیع ملک نے صدارت کے فرائض انجام دیے۔