سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھرسپرد خاک

342

اسلام آباد (اے پی پی )سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ کرال چوک اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین حضرت پیر سید مہر فرید الحق مہر گیلانی نے پڑھائی۔نمازہ جنازہ میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بعد از نماز جنازہ حضرت پیر سید قطب الحق گیلانی نے دعا مغفرت کی ۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، قائد ایوان ڈاکٹرشہزاد وسیم اور قائد اختلاف راجہ محمد ظفرالحق اتوار کو سینٹر مصطفی نواز کھوکر کے گھر گئے جہاں انہوں نے سینٹر مصطفی نواز کھوکھر سے انکے والد کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ کی۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینٹر ز شبلی فراز ، مرزا محمد آفریدی،سجادحسین طوری،جاوید عباسی،نصیب اللہ بازئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اسلام آباد چیپٹر کیسربراہ عبدالقادر بھی ہمراہ تھے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سابق ڈپٹی سپیکر حاجی نواز کھوکھر مرحوم مدبر سیاستدان تھے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کچھ وقت غمزدہ خاندان کے ساتھ گزارا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔