شمالی وزیرستان میں سپاہی نصیر کی مکمل فوجی اعزازکے ساتھ تدفین

154

راولپنڈی (آن لائن) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے سپاہی نصیر کی نمازہ جنازہ اداکردی گئی، شہید کی آبائی علاقے ہری پور میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کی نمازہ جنازہ میں مختلف مکتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔