نا اہلی کی قیمت پوری قوم ادا کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

194

لاہور (آن لائن) ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پورا پاکستان اندھیرے میں ڈوبا رہا اور کسی کو پتا بھی نہیں چلا کہ ایسا کیوں ہوا۔ بجلی بریک ڈاؤن پر ردعمل میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نااہلی کی قیمت آج پوری قوم ادا کر رہی ہے۔ گزشتہ شب 11 بج کر 41 منٹ پر ملک کے بڑے حصے میں بجلی کی سپلائی معطل ہو کر رہ گئی تھی۔