پنجاب حکومت کاسہولت بازار مرحلہ وار بند کرنے کافیصلہ

220

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے سہولت بازاروں کو مرحلہ وار بند کرنے کافیصلہ کرلیا ، شہر کے31سہولت بازار 8 فروری تک بند کردئیے جائیں گے شہرکے21 بازار 11 جنوری سے بند ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی رائے اور سروے کی تکمیل کے بعد فیصلہ کیا گیاہے کہ شہر کے31سہولت بازاروں کو مرحلہ وار سہولت بازاروں کو بند کیا جائے گا،شہریوں کاکہناہے کہ سہولت بازاروں کو بند کرنے سیمہنگائی کا نیاطوفان جنم لیگااور مشکلات میں مزید اضافہ کریگا۔حکومتی پلان کے مطابق 11 جنوری سے24 جنوری تک ہر ضلع میں پانچ بازاروں کو آپریشنل رکھا جائے گا،لاہور کے 31 بازاروں میں سے پہلے مرحلہ میں صرف 10 بازار آپریشنل رہیں گے25 سے 7 فروری تک دو بازار ہر ضلع میں اپریشنل ہوں گے 25سے 7فروری تک لاہور میں چار سہولت بازار آپریشنل رکھے جائیں گے، 8 فروری کو مکمل طور پر صوبے کے تمام سہولت بازاروں کو بند کر دیا جائے گا، محکمہ کامرس اینڈ انڈسٹریز نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی ہدایت پر سروے کرایا گیاسروے کے بعد سہولت بازاروں کو آپریشنل رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیاگیا، سہولت بازاروں کی بندش سیشہری ناصرف سستی اور سرکاری نرخنامے کے عین مطابق اشیا خورونوش سیمحروم ہونگے بلکہ سرکار کا یہ فیصلہ گراں فروشی کو فروغ دے گا۔