گزشتہ ماہ ترسیلات زرکا ریکارڈ قائم ہوا، عبدالعلیم خان

284

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک مہینے میں 2.4 ارب ڈالر کی رقم پاکستان آئی ہے، برطانیہ سمیت دنیا بھر سے سمندر پار پاکستانی ریکارڈ رقم پاکستان بھجوا رہے ہیں اور غیر معمولی طور پر گزشتہ 6 مہینوں میں ترسیلات ز ر کا حجم 14.2 ارب ڈالر رہا ہے جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ اتوار کے روز پارٹی کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے جنہوں نے دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے ملک کو نہ صرف دیرینہ مشکلات سے نجات دی ہے بلکہ دن بہ دن مسائل کم کر کے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔