علما کے وفد کی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد سے ملاقات

257

لاہور (آن لائن) 13 دینی جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس کے سرپرست پیر سلمان منیر سمیت علما اور مذہبی رہنماؤں کے وفد نے نئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں نئی ذمے داری ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس طرح بین المسالک ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام کیلیے مولانا آزاد کی بے پناہ کاوشوں اور انہیں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی بننے پر بھرپور مبارک باد دی اور کہا کہ مولانا آزاد اتحادبین المسلمین کے داعی اور تمام مسالک کے ہر دلعزیز راہنما ہیں ان کے چیئرمین بننے سے رویت ہلال کمیٹی کو اور زیادہ تقویت ملے گی اور کمیٹی کے غیر جانبدار اعتماد کو فروغ حاصل ہوگا۔ وفد میں سجادہ نشین سمبڑیال شریف کنوینئر علامہ محمد ممتاز اعوان، جمعیت علمائے اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی، مسلم لیگ علماء و مشائخ کے چیئرمین پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری، جے یو پی کے رہنما سردار محمد خان لغاری، ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے نائب امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی، جے یوآئی کے رہنما مفتی عبدالرحمن، چاروں مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد نعیم بادشاہ، جمعیت اہلسنت کے رہنما مولانا محمد حنیف حقانی، پیر جمشید احمد نورانی، تحریک ملت جعفریہ کے رہنما حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ قاسم علی قاسمی، تحریک اتحادبین المسلمین کے امیر مولانا محمد زبیر ورک، مجلس احرار اسلام کے رہنما میاں محمد اویس، قاری محمد قاسم بلوچ، جماعت نقشبندیہ پاکستان کے امیر پیر طارق محمود نقشبندی، لاہور متحدہ علماء کونسل کے صدر حافظ نعمان حامد، مفتی محمد اسد نیاز اور ترجمان الائنس مولانا محمد منسوب رحیمی شامل تھے۔