اپوزیشن نے بجلی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائیں‘فردوس عاشق

229

راولپنڈی(صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے بجلی کے معاملے میں بھی جھوٹی خبریں پھیلائیں، بجلی کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت نے اقدامات کیے، پنجاب میں بجلی کی 9 ڈویژن میں سے 7 میں بجلی بحال ہو چکی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فردوس عاشق نے کہا کہ جلد چھوٹے شہروں اور دیہات میں بھی بجلی بحال کر دی جائے گی۔ عثمان بزدار صوبے کے ہر شہر میں بجلی کی مکمل بحالی کے لیے وفاق سے مسلسل رابطے میں ہیں،وہ صبح تک صوبے میں بجلی کی صورتحال کو مانیٹر کرتے رہے۔ انہوں نے کمشنرز اور آرپی اوز کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ عثمان بزدارہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں، بجلی کی صورتحال بہت بہتر ہو چکی ہے ،عوام کو اس ضمن میں اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔