پی پی پی ریاض کے زیر اہتمام بے نظیر کی بھٹوبرسی پر تقریب

301

پیپلز پارٹی (ریاض) کے تحت بے نظیر بھٹو شہید کی تیرہویں برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت پی پی (سعودی عرب) کے سینئر نائب صدر محمد ریاض راٹھور نے کی جبکہ مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری محمد رزاق خان اور اعزازی مہمان خصوصی قریب اللہ تھے۔ تقریب کی میزبانی پرویز خان نے کی جب کہ نظامت کے فرائض انجینئر ہدایت اللہ خان نے انجام دیے۔ انہوں نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ بے نظیر نے پوری زندگی جمہوریت کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری۔ مہمان خصوصی پی پی پی کے جنرل سیکرٹری سردار محمد رزاق خان نے بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم باپ کی عظیم بیٹی اور وہ غریب طبقے کے دل میں گھر کر چکی تھیں۔ اعزازی مہمان خصوصی قریب اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بینظیر بھٹو وفاق کی علامت تھیں۔ ہم ان کی بہادری پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ پی پی رہنما پرویز خان نے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر جیسی قیادت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے۔پیپلز پارٹی (سعودی عرب) کے سینئر نائب صدر محمد ریاض راٹھور نے اپنی صدارتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو ایک بہادر اور غیور رہنما تھیں، جنہوں نے پاکستان کی خاطر اپنی جان کی بھی پروا نہیں کی۔ تقریب سے سردار عبدالقیوم خان، فہیم خان، نسیم خان، ذولفقار علی، وسیم خان، امتیاز احمد، پرویز خان، آزاد خان، حبیب اللہ خان، حیدر علی، جاوید راجفر، حاجی الیم راجفر، سید حسن علی، انجینئر عبد الستار، محمد اشراف خان، سردار رشید، محمد نعیم اوردیگر نے خطاب کیا۔