مقبوضہ کشمیر : ر ہنماپی ڈی پی کو ضمانت کے باوجودگرفتار کر لیا گیا

278

سری نگر(اے پی پی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ اور سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے یوتھ ونگ کے صدر وحید پرہ کو عدالت کی طرف سے ضمانت منظور ہونے کے بعدبھارتی پولیس کی کاونٹر انٹیلی جنس ونگ نے دوبارہ گرفتار کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹوئٹ میں وحید پرہ کی گرفتاری پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ توہین عدالت ہے۔انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ این آئی اے کی عدالت کی طرف سے وحیدپرہ کو ضمانت دینے کے باوجود اب انہیں جموں میں گرفتارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کس قانون اور کس جرم کے تحت گرفتار کیا گیا ہے؟ یہ توہین عدالت ہے۔اس سے قبل ہفتے کو جموں میں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت نے وحیدپرہ کو ضمانت دی تھی۔