ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ ‘ 2بزرگ شہری زخمی

144

اسلام آباد (صباح نیوز) بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے‘ لائن آف کنٹرول پر اس کی بلااشتعال فائرنگ سے2 بزرگ شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے بروہ اور خنجر سیکٹرز میں شہری آبادی پر مارٹر گولوں اور خودکار ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 2بزرگ افراد زخمی ہوئے‘ جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔