ملک گیر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن: اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی

228

وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک گیر بجلی کے بریک ڈاؤن کی اصل وجہ گدو کے علاقے میں دھند کے باعث معلوم نہ ہوسکی۔

عمر ایوب نے کہا کہ فالٹ پورے ملک کے پلانٹس میں نہیں آیا تھا ایک مخصوص علاقےمیں آیا۔ بجلی کا سسٹم اس وقت اسٹیبل ہے۔ تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے لائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو صورتحال سے آگاہ کر دیا تھا۔ وزیراعظم نے بجلی جلد بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عمر ایوب نے کہا کہ ایک مخصوص جگہ پر بجلی کی فریکونسی کم ہوئی جسکی وجہ سے پورے سسٹم نےخود کوشٹ ڈاؤن کرنا شروع کردیا۔ فالٹ کی وجہ سے سسٹم میں بریکرز حرکت میں آتے ہیں۔ پورا سسٹم بند ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 2 سال میں ایک بھی فالٹ نہیں آیا کیونکہ ہم ٹرانسمیشن لائنز میں بہتری لا رہے ہیں۔