میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں پر نسل پرستانہ جملے

605

سڈنی ٹیسٹ میچ کے دوران شائقین کی جانب سے بھارتی کھلاڑیوں پر نسل پرستانہ جملوں کا استعمال ہوا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں چوتھے روز کا ٹیسٹ میچ جاری تھا کہ تماشائیوں کی جانب سے بھارتی کھلاڑیوں پر نسل پرستانہ جملے کسے۔

تماشائیوں نے جسپریت بمبرا اور محمد سراج پر جملے کسے۔ کھلاڑیوں سے بدتمیزی پر بھارتی ٹیم کا احتجاجاً میچ روک دیا۔

چوتھے روز کا کھیل 10 منٹ کے لیے معطل رہا۔ انتظامیہ نے اسٹیڈیم میں پولیس طلب کرلی۔ پولیس نے 6 افراد کو اسٹیڈیم سے نکال دیا۔

میزبان کرکٹ آسٹریلیا نے واقعے پر بھارتی ٹیم سے معافی مانگ لی۔